ایکنا نیوز- راکھین نیوز کے مطابق میانمار حکام کا کہنا ہے : منگدو کے علاقے باداکار نامی گاوں میں بنگلہ دیش کے سرجد کے قریب سے تین مسلمانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے : لاشوں کی شناخت «محمد شاوفی»، «سونتار احمد» اور «محمد سیوباینگ» کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقامی پولیس افیسر کے مطابق ان افراد کو مسلح گروہوں نے نشانہ بنایا ہوگا اور انکو میانمار حکام کےلیے جاسوسی کے الزام میں مارا گیا ہے۔
راکھین صوبے میں گذشتہ سال نو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں مسلمانوں پر ظلم کا پہاڑ توڑا جارہا ہے اور اب تک ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے فرار ہوچکے ہیں۔
میانمار کے وزیر دفاع «مینٹ نوی» کے عالمی برادری سے کہا ہے کہ مسلمانوں کے بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت کو کافی وقت دیا جائے تاکہ مسایل کا پرامن راستہ نکال سکے۔