
ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق ملایشیاء کے وزیر دفاع ھشام الدین حسین نے خبردار کیا ہے کہ روہنگی مسلمانوں پر مظالم سے دہشت گرد تنظیم داعش جنوب مشرقی ایشیاء میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے غلط فایدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتی ہے
هشامالدین حسین نے سنگاپور میں ایک سیکورٹی نشست سے خطاب میں کہا : ممکنہ طور پر داعش قتل عام اور دیگر مقاصد کے لیے علاقے میں صورتحال سے فایدہ اٹھا سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا : روہنگی مسلمانوں کا بحران حل ہونا چاہیے اور آسیان ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مسلے میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس سے ملسمانوں کے احساسات مجروح ہوسکتے ہیں ۔
میانمار کے وزیر دفاع ماینت نیو نے کہا ہے کہ کافی وقت کی ضرورت ہے تبھی میانمار میں مسلمانوں کا مسلہ حل ہوسکتا ہے
اور اسکے لیے عالمی اداروں کی حمایت اور تعاون درکار ہوگا
انکا کہنا تھا:میانمار کی حکومت عالمی اداروں کی تشویش سے آگاہ ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کے لیے کوشش کرے گی۔