آذربایجان؛ شیعہ سوشل ورکر کو بیس سال قید کی سزا

IQNA

آذربایجان؛ شیعہ سوشل ورکر کو بیس سال قید کی سزا

14:13 - January 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502377
بین الاقوامی گروپ: باکو کی عدالت نے شیعہ سوشل ورکر «طالع باقرزاده» کو مذہبی اقدامات پر بیس سال قید کی سزا سنا دی

آذربایجان؛ شیعہ سوشل ورکر کو بیس سال قید کی سزا


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «İslamazeri.az» کے مطابق شیعہ سوشل ورکر اور آذربایجان میں مسلم الائنس کے رکن کو بیجا الزامات میں سزا سنائی گیی ہے

عدالت کے قاضی «علی اوسط عباس اف» نے اس مقدمے کی سماعت کی ۔


رپورٹ کے مطابق باقر زادہ اور عباس حسین اف کو بیس بیس سال جبکہ «فوآد قهرمانلی» ۱۰ سال، «جبار جبار‌اف» ۱۹ سال، «راسم جبرائیل‌اف» ۱۷ سال، «رامین یاری‌اف» ۱۰ سال اور بعض دیگر کو چودہ سال کی سزا سنائی گیی ہے۔


شیعہ نشین علاقے نارداران میں چہلم کے موقع پر حجت‌الاسلام طالع باقرزاده نے خطاب کیا تھا جسپر پولیس اہلکاروں نے حملہ کرکے متعدد عزادار گرفتار کرلیے تھے۔


باکو کا علاقہ نارداران شیعہ نشین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثر شیعہ پروگرامز منعقد ہوتے ہیں ۔

3566988

نظرات بینندگان
captcha