امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

IQNA

امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

14:35 - January 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502379
بین الاقوامی گروپ: الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنیوالی کمپنی کے مسلمان ملازمین نے عائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے
امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنیوالی کمپنی کے مسلمان ملازمین نے عائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمپنی نماز کا وقفہ نہیں دیتی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی امتیاز ثابت ہونے پر کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha