
ایکنا نیوز- روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق الازھر کے عالم دین شیخ الحسن الجناینی نے «النهار وان» چینل کے پروگرام
«قصر الکلام» سے گفتگو میں کہا : الازھر کوئی ایگزیکٹو ادارہ نہیں کہ رنگین جلد والے قرآن پر پابندی عاید کرے
انہوں نے کہا : الازھر ایک مذہبی ادارہ ہے جو صرف آگاہی دیکر عوام کی رہنمایی کا کام انجام دے سکتا ہے اور زبردستی کوئی ایکشن نہیں لے سکتا.
الجناینی نے کہا کہ رنگین قرآن پر پابندی کا تعلق حکومت سے ہے اور حکومت ہی پابندی لگا سکتی ہے
انکا کہناتھا کہ الازھر کا تحقیقی ادارہ رنگین قرآن مجید پر پابندی کا مطالبہ کرچکا ہے اور اب اس پر عمل مسلمانوں پر منحصر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں شا، لبنان، مصر اور عرب امارات میں رنگین جلد والے قرآن موضوع بحث بن چکے ہیں.
اور الازھر سمیت بعض علماء اس طرح کے قرآن کو نادرست قرار دیں چکے ہیں
حال ہی میں الازھر نے شیخ «احمد الطیب» کی سربراہی میں ایک اجلاس میں فیصلہ دیا تھا کہ رنگین جلد والے قرآن جایز نہیں۔