
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « victoriaadvocate» کے مطابق دو گھنٹے کی تاخیر سے فایربریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچیں جسکی وجہ سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ویکٹوریا میں فایر بریگیڈ ادارے کے سربراہ «مارشال ٹام لیگلر» نے کہا ہے کہ مسجد میں آگ لگنے کے واقعے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے
انکا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ویکٹوریا کے اسلامی مرکز کے ڈایر یکٹر«شاهد هاشمی» کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس مسجد میں چوری کی واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اس مسجد کے سینکڑوں ممبران ہیں اور مسجد کو کسی اختلافی مسایل کا مرکز نہیں بننا چاہیے۔
شاہد ہاشمی کے مطابق اس مسجد کی ازسرنو مرمت کام شروع کیا جارہا ہے۔