پیرس میں«تاریخ قرآن» سیمینار کا انعقاد

IQNA

پیرس میں«تاریخ قرآن» سیمینار کا انعقاد

8:00 - January 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502392
بین الاقوامی گروپ:تاریخ قرآن کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار پیرس کے «کلژ دو فرانس» ہال میں منعقد کیا گیا
پیرس میں«تاریخ قرآن» سیمینار کا انعقاد

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «college-de-france.fr» کے مطابق ایک روزہ قرآنی سیمینار میں فسطاط قرآنی خزینے،مذہب اور فاطمی دور حکومت کی تاریخ اور قرآنی تاریخ پر مقالے پیش کیے گیے

سیمینار سے فرانسوا دروش François Déroche نے « ابراهیمی خزینے اور عصر فسطاط: شکل وسنت» کے موضوع پر خطاب کیا جسکے بعد فرانس میں ہایر ایجوکیشن کے استاد جودیت اولسزووی شلانگر Judith Olszowy-Schlanger نے «مصری دور میں قرآنی تاریخ » کے حوالے سے مقالہ پیش کیا۔


« فسطاطی دور کے علما اور آغاز دور اسلام» اور «سنت قرآنی مصر: مکتب عقبی ابن عامر Uqba b. Amir» کے موضوعات پر بھی مقالے پیش کیے گیے۔


رپورٹ کے مطابق «فسطاطی دور میں قرآن مجید کی اشاعت »، «قلمی نسخوں کا منبع»، «قلمی نسخے ، رسم و اصول»، «مختلف قرآت قرآن ،گوتا اور کوپنهاگ» اور «ژان ژوزف مارسل اور فسطاطی دور کے نسخے» کے موضوعات پر قرآنی سیمینار میں مقابلے پڑھے گیے۔

3567608

نظرات بینندگان
captcha