کویٹہ؛ طلباء کے لیے تین قرآنی اداروں کا قیام

IQNA

کویٹہ؛ طلباء کے لیے تین قرآنی اداروں کا قیام

9:17 - January 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3502398
بین الاقوامی گروپ: اسکول طلبا کی قرآنی تربیت کے لیے المزمل نیٹ ورک، صبح نو اور خزینتہ العلم کے نام سے تین قرآنی اسکولز کھولے گیے ہیں۔

کویٹہ؛ طلباء کے لیے تین قرآنی اداروں کا قیام


ایکنا نیوز- کویٹہ کے جوانوں کی کوششوں سے تین نیے قرآنی مراکز نے کام شروع کردیے ہیں جنمیں علمدار روڑ میں مدرسہ خزینتہ العلم، سرایے نمک میں المزمل نیٹ ورک اور ناصر آباد میں صبح نو اکیڈمی شامل ہے۔


ان مراکز میں قرآنی کلاسز کے علاوہ عقاید، احکام اور اخلاق کے دروس بھی پڑھائے جاتے ہیں جبکہ جدید علوم میں انگریزی اور کمپیوٹر کلاسز بھی بعض مراکز میں منعقد کی جاتی ہیں۔


ان اسلامی مراکز کے قیام کا مقصد جوانوں کی قرآنی اور اسلامی تربیت بتائی جاتی ہے جبکہ مراکز کا بچوں کی ورزش اور تفریح کے لیے بھی خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں جوانوں کی تعلیم و تربیت میں یہ پرایویٹ ادارے بنیادی کردار ادا کررہے ہیں جہاں سینکڑوں بچے مختلف شعبوں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha