کینیڈا کی مسجد میں یوم حجاب پر پروگرام

IQNA

کینیڈا کی مسجد میں یوم حجاب پر پروگرام

7:52 - February 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502414
بین الاقوامی گروپ: عالمی یوم حجاب پر کینیڈا کے شہر «سنٹ کاٹرینز»کی مسجد میں آج پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے

کینیڈا کی مسجد میں یوم حجاب پر پروگرام


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « stcatharinesstandard» کے مطابق کینیڈا کے شہر «سنت کاٹرینز» کی مسجد نور میں قمر اسلامی فاونڈیشن کے تعاون سے مسلمانوں اور دیگر اقوام میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے یوم حجاب پر آج مسجد نور میں تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

کبک کی مسجد میں ناخوشگوار واقعے کے باوجود اس پروگرام کو جوش وخروش سے منانے کا اعلان ہوا ہے جسمیں ہر غیر مسلم خاتون کو ایک اسکارف تحفے میں دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے

مسجد نور کمیٹی کی رکن«بلقیس الحداد»کا کہنا ہے: گذشتہ سال بڑی تعداد میں غیر مسلمان خواتین شریک تھیں اور اس شرکت کو دیکھتے ہوئے انہیں اسکارف تحفے میں دینے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔


مقامی وقت کے مطابق آج ۱۷:۳۰ پر مسجد نور سے مسجد جنوا تک شہید نمازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ریلی بھی نکالی جارہی ہے

ہر سال یکم فروری کو یوم حجاب منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف ممالک میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں امریکہ میں ناین الیون واقعے کے بعد اسلامو فوبیا کی شدت کے رد عمل میں اس دن کو منانے کا آئیڈیا امریکن مسلمان خاتون ناظمه خان (Nazma Khan) نے پیش کیا تھا ۔

3569079

نظرات بینندگان
captcha