کیلیفورنیا میں اسلامی مرکز کو دھمکی

IQNA

کیلیفورنیا میں اسلامی مرکز کو دھمکی

13:47 - February 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3502424
بین الاقوامی گروپ: نامعلوم افراد نے کیلیفورنیا کے شہر «روزویل» کے اسلامی مرکز کی دیواروں پر نفرت انگیز عبارت درج کرکے خبردار کردیا

کیلیفورنیا میں اسلامی مرکز کو دھمکی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «sacramento» کے مطابق روزویل پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے مرکز کے دیوار پر نفرت انگیز جملے درج کرکے انہیں امریکہ سے نکل جانے کا کہا ہے

مرکز کے رکن «کامران اسلام» نے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک بالخصوص امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔


انکا کہنا ہے کہ اس مرکز میں امن کا پیغام دیا جاتا ہے اور تمام مذاہب کے لوگ یہاں پروگرام کرسکتے ہیں۔


امریکن اسلامی کونسل نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ روزویل کے عوام مسلمانوں سے یک جہتی کا اظھار کریں گے

روزویل پولیس نے مرکز کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور مذکورہ افراد کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا بھی اعلان گیا ہے۔

3569835

نظرات بینندگان
captcha