ایکنا نیوز- شفقنا- سیاسی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ یہ ایسی حالت میں کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں بخوبی آگاہ ہیں کہ دہشتگردی کا اصل منبع وہابیت ہے اور یہ ایجنسیاں ان عناصر کو بھی بخوبی جانتے ہیں جو دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خود امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہابی افکار دہشتگرد کاروائیوں کے اصل سرچشمہ ہیں جو دہشتگردوں کو فکری طاقت فراہم کرتے ہیں۔
محمد جسار نے یمنیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے بارے میں کہاکہ یمنی عوام تاریخ میں کبھی بھی دہشتگرد قرار نہیں دئے گئے ہیں اور کبھی بھی کسی دوسرے ملک میں دراندازی یا مداخلت نہیں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہاکثر یمنیوں کا مذہب معتدل اور مسالمت آمیز ہے جو صلح و دوستی کو ترویج دیتے ہیں اور ہمیں یہ یاد دلانا چاہئے کہ یمنیوں نے ملایشیا اور انڈونیشیا میں اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لہٰذا امریکی سیاستدانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے فیصلوں پر ایک بار پھر غور و فکر کیساتھ نظرثانی کریں اور وہابیت جو دہشتگردی کا اصل منبع ہے، کا جائزہ لیں۔