ایکنا نیوز-
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قطر میں قایم ایرانی ثقافتی مرکز اورایران
مدارس کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی اٹھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے حفظ اور
حسن قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے۔
قرآنی مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جبکہ طلبا و طالبات کے درمیان الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے ۔
مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔ اختتامی تقریب میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر خالقی راد اور ایرانی سفیر آقا سبحانی اور ایرانی اسکولوں کے حکام شریک تھے۔