برونائی میں حفظ اور تفسیر قرآن کے مقابلوں کا آغاز

IQNA

برونائی میں حفظ اور تفسیر قرآن کے مقابلوں کا آغاز

6:59 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502504
بین الاقوامی گروپ: جوانوں اور قرآنی طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے برونائی میں حفظ اور تفسیر کا مقابلہ شروع کیا گیا ہے

برونائی میں حفظ اور تفسیر قرآن کے مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- روزنامه «Borneo Bulletin» کے مطابق حفظ اور تفسیر قرآن کے مقابلے برونائی کے «سلطان حاجی حسن بولکیا» قرآنی مرکز میں شروع ہوچکے ہیں۔

ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں دو سو کے لگ بھگ قرآء اور حفاظ کرام شرکت کررہے ہیں۔


قرآنی مقابلوں کے ابتدائی ایام میں گیارہ سال سے کم عمر کے قراء کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ سترہ سال سے کم عمر کے طلبا کا مقابلہ اگلے مرحلے میں منعقد ہوگا۔


تفسیر اور زیادہ پاروں کے حفظ مقابلے میں تمام قرآء اور حفاظ شرکت کررہے ہیں جبکہ مکمل قرآن مجید کے حفظ اور تفیسرکا مقابلہ الگ کیٹگری میں ممنعقد کیا جارہا ہے۔


برونائی میں قرآنی مقابلہ وزارت مذہبی امور کے تعاون سے جشن نزول قرآن کے سلسلے میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

3574471

نظرات بینندگان
captcha