ترکی ؛ گرمیوں کے اولمپیک گیمز میں قرآن مجید کے تقسیم کی مخالفت پر اعتراضات

IQNA

ترکی ؛ گرمیوں کے اولمپیک گیمز میں قرآن مجید کے تقسیم کی مخالفت پر اعتراضات

5:29 - February 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502514
بین الاقوامی گروپ: یورپی جوانوں کے اولمپیک گیمز میں ترک پولیس کی جانب سے قرآن مجید کے تقسیم روکنے پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں

ترکی ؛ گرمیوں کے اولمپیک گیمز میں قرآن مجید کے تقسیم کی مخالفت پر اعتراضات


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Milligazete کے مطابق تیرہویں اولمپیک گیم ترکی کے شہر ارزروم میں کھیلا جارہا ہے

اور اس موقع پر قرآن مجید کے تقسیم کے عمل کو پولیس نے روک دیا ہے

عینی شاہدین کے مطابق ترکی کے چند مبلغین اسٹڈیم کے اطراف میں شائقین کے درمیان مفت قرآن مجید تقسیم کررہے تھے مگر پولیس نے ان افراد کو قرآن مجید بانٹنے سے روک دیا۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اولمپیک گیم کے موقع پر اسی شہر میں عیسائی مشنری کے افراد متعدد بار انجیل کی کتاب تقسیم کرچکے ہیں اور انہیں کسی نے روکا نہیں تھا ۔


پولیس کے اقدام پر مختلف اداروں اور شہریوں نے اعتراضات کیے ہیں ۔

اتوار سے شروع ہونے والا جوانوں کا تیرواں اولمپیک گیم ہفتے تک جاری رہے گا ۔

3575100

نظرات بینندگان
captcha