کاڈونا کی عدالت میں شیخ زکزاکی کا مقدمہ

IQNA

کاڈونا کی عدالت میں شیخ زکزاکی کا مقدمہ

7:44 - February 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502517
بین الاقوامی گروپ: نایجیرین اہل تشیع کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کے رہنما «شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی» کو آزاد کرانے کے برعکس ریاست کاڈونا میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہاں ان پر مقدمہ چلایا جاسکے

کاڈونا کی عدالت میں شیخ زکزاکی کا مقدمہ


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود «شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی» اور انکی زوجہ کو آزاد نہیں کیا گیا بلکہ انکو ریاست کاڈونا میں مقدمے کے لیے منتقل کیا گیا ہے

شیخ زکزاکی پر بغاوت اور انتشار پھیلانے کے الزامات عاید کیے گیے ہیں۔


کہا جاتا ہے کہ اس وقت «شیخ ابراهیم یعقوب زکزاکی» کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور اسی لیے سپریم کورٹ نے انہیں آزاد کرانے اور انکو تاوان دینے کا حکم بھی صادر کیا تھا۔


نائجیرین آرمی اور دیگر فورسز کی کارروائیوں میں اب تک ہزاروں نایجیرین شیعہ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں دیگر جیلوں میں بند ہیں۔

3575340

نظرات بینندگان
captcha