
ایکنا نیوز- ایران سعودی عرب تعلقات میں کشیدگی اور گذشتہ سال حج میں ایرانیوں کی عدم شرکت کی وہ سے سعودی عرب میں جاری حج مذاکرات کو خاص عنوان سے دیکھا جارہا ہے
علاقائی صورتحال یمن ،شام اور بحرین کے مسایل پر اختلافات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان حج مذاکرات میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور بہت سے اہم چینلز جیسے «الجزیره»، «اسکایی نیوز»، «العربیه»، «المصری الیوم»، «المنار»، «النهار»، «البیان»، «روسیا الیوم»، «ارم نیوز»، «اللواء» اور دیگرٹی وی چینلز مذکرات کو خاص کوریج دیں رہے ہیں۔
اس موقع پر بعض چینلز سازشی مقاصد کے ساتھ ایران کو سیاسی فایدہ اٹھانے اور حج کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ذمہ دار ٹھرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ حج حادثے میں بڑی تعداد میں ایران حجاج شہید ہوچکے تھے۔
ایرانی مذکراتی ٹیم نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ درست انتظامات اور سیکورٹی یقین دہانی کے ساتھ ہی ایرانی حجاج کو باعزت طریقے سے حج پر بیجھوایا جائے گا
اب تک ایرانی اور سعودی حج حکام میں دو نشستیں جدہ میں منعقد ہوچکی ہیں جنمیں مختلف انتطامی امور کا جایزہ لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے حج امور کے وزیر نے اس موقع پر حج میں کیے گیے مختلف انتظامی امور کے بارے میں ایرانی وفد کو بریفینگ دی اور ہر ممکنہ اقدام کے حوالے سے یقین دہانی کرانی کی کوشش کی ۔
حج مذکرات کی کامیابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے مگر دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں علما نے حج انتظامات میں بہتری اور درست طریقہ کار کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایک بار پھر منا میں بھگدڑ اور کرین گرنے جیسے واقعات دوبارہ پیش نہ آ ئیں۔