IQNA

8:49 - March 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502590
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا فیس بک پر فتح تحریک کے پیج کو بند کردیا گیا ہے

فیس‌بوک نے فتح تحریک کا پیج بلاک کردیا


ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی شفقنا نے فرانس پریس سے نقل کیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے فتح تحریک کے پیچ پر یاسرعرفات کی اسلحے کے ساتھ تصویر کو بہانہ بناکر تحریک کے پیج کو بلاک کردیا ہے۔


یاسرعرفات کے ہاتھ میں اسلحہ ایک اسرائیلی سپاہی کا ہے جنکو مقاومتی گروپ نے اسّی کے عشرے میں یرغمال بنایا تھا۔


فتح تحریک کے میڈیا مینجر منیر الیعقوب نے کہا کہ ستّر ہزار فالوور اور بارہ ایڈمن کو بہانہ بناکر فیس بک انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔


یعقوب نے فیس بک حکام کے اس متعصبانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا حامی قرار دیا ۔

3579180

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: