خلیج فارس قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد

IQNA

خلیج فارس قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد

7:38 - March 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502602
بین الاقوامی گروپ: اٹھائیسویں قرآن و حدیث مقابلوں کے کامیاب قرآء میں تقسیم انعامات کی تقریب عمان کے دارالحکومت «مسقط» میں منعقد کی گئی

خلیج فارس قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد


ایکنا نیوز- عمان کے روزنامه «الوطن» کے مطابق عمان کے دارالحکومت «مسقط» کی جامع مسجد میں خلیج فارس قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گیی۔

قرآنی تقریب میں عمان کے وزیر انصاف «شیخ عبدالملک بن عبدالله الخلیلی»، اسپورٹس کے وزیر «شیخ سعد بن محمد المرضوف السعدی»، قرآنی مقابلے کے قرآء ، میڈیا اور مختلف شعبوں کے نمایندے شریک تھے

مقابلوں میں بچوں، نوجوانوں اور جوانوں کے الگ الگ شعبے شامل تھے۔ جوانوں کے گروپ میں

بحرین، عمان، امارات اور سعودی عرب کے قرآء بالترتیب اول تا چہارم مقامات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نوجوانوں کے گروپ میں بحرین، عمان، امارات اور سعودی عرب اول تا چہارم جبکہ بچوں کے گروپ میں

بحرین، عمان، امارات اور سعوی عرب کے نمایندے پوزیشن لینے والوں میں شامل تھے

انفرادی مقابلوں میں «عبيدة بن محمد نور الزرعوني» امارات، «حسين بن عبدالله بن محمد» بحرین، «أحمد بن عبدالعزيز العبيدان» سعودی عرب جبکہ «يحيى بن بلال بن يوسف»، «إبراهيم بن محمد الخلف» اور «بدر بن ناجي الحسين» بحرین سے پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

انفرای مقابلوں ہی میں «عبدالله بن عيسى بن عبدالله» بحرین، «عبدالرحمن بن بديع مطهر» بحرین اور «حمزة بن ناصر الصابري» عمان سے جبکہ ایک اوربچوں کے کیٹگری میں بحرین کے«عبدالرحمن بن بدیع مطهر» کو کم عمرترین قاری اور «خوبصورت ترین آواز » میں بحرین ہی کے «عبدالله بن عیسی بن عبدالله» کو بہترین قاری کا اعزاز دیا گیا۔

تقریب میں مذکورہ قرآء کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا ۔

3580117

نظرات بینندگان
captcha