IQNA

7:50 - March 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502605
بین الاقوامی گروپ: شدت پسند عناصر امریکہ اور غیر اسلامی ممالک کے اشارے پر مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ چیرمین نظریاتی کونسل

داعش اور طالبان عناصر جہاد کے نام پر خون ناحق بہا رہے ہیں ۔ مولانا محمد خان شیرانی


ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق جمعیت علما ء اسلا م کے مر کز ی رہنما ء اسلا می نظر یا تی کو نسل کے چیئرمین مولانا محمد خا ن شیرا نی نے کہا ہے ملک میں دہشتگر دی سر حد پا ر سے نہیں اندر سے ہورہی ہے امر یکہ دا عش ،روس اور چین طا لبا ن کی پشت پنا ہی کر کے مسلما نو ں کو لڑوا رہا ہے۔


مدرسہ تعلیم القرآن بھاگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : افغانستان میں جنگ کو اسلام کی جنگ کہنا درست نہیں اور مسلمانوں کا قتل کرکے خون ناحق بہایا جارہا ہے جبکہ امریکہ روس اورچین ومغرب کی ایماء پر داعش اور طالبان اقوام کو آپس میں لڑانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔


جمعیت علما اسلام کے رہنما نے اقوام کی بیداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ دنیا پر غلبہ کے لیے داعش سمیت مختلف جنگی پالیسی پر عمل کررہا ہے اور اس جنگ میں مسلمانوں کو گھسیٹنے پر کام کیا جارہا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: