IQNA

13:50 - March 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502643
بین الاقوامی گروپ: موصل میں شروع کیے گئے آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مبینہ طور پر فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق بو بکر البغدادی نے فرار ہونے سے قبل موصل جنگ کی کمانڈ مقامی کمانڈر کے حوالے کردی۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے گزشتہ ماہ سے موصل کے مغربی علاقے میں آپریشن شروع کیا ہے، جب کہ مشرقی موصل کو رواں برس جنوری میں فتح کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رضا کار فورسز حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار اور حکام کی مدد سے موصل میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پھنس جانے کے خدشے کے پیش نظر ابوبکر البغدادی وہاں سے فرار ہوئے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: