موصل کے آخری راستہ پر کنٹرول مکمل/ داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ

IQNA

موصل کے آخری راستہ پر کنٹرول مکمل/ داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ

10:53 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502664
بین الاقوامی گروپ:عراقی شہر موصل سے نکلنے والے آخری راستے پر بھی عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہےجس کے بعد داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔
 ایکنا نیوز- مہر نیوزنےسومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہر موصل سے نکلنے والے آخری راستے پر بھی عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہےجس کے بعد داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔ 

موصل کا بیشتر حصہ چھڑانے کے بعد مغربی حصے کا مکمل محاصر ہ کرلیا گیا ہے ، موصل سے نکلنے والی آخری سڑک بھی عراقی فورسز نے بند کردی ہے جس کے باعث داعش دہشت گرد مخصوص علاقوں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراقی ہیلی کاپٹر کی مدد سے داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے گئے ۔علاقے سے شہریوں کی بڑی تعداد کی نقل مکانی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی علاقے سے داعش کاقبضہ چھڑالیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha