جشن ولادت حضرت زهرا(س) میں قرآنی مقابلے کا انعقاد

IQNA

جشن ولادت حضرت زهرا(س) میں قرآنی مقابلے کا انعقاد

9:02 - March 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502690
بین الاقوامی گروپ: عراقی شہر «دیوانیه» میں ولادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے موقع پر محفل قرآن منعقد کی گیی

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف»امام باقر(ع) ثقافتی مرکزاور قرآنی انجمن کے تعاون سے عراقی شہر دیوانیہ کے «الحریة»(آزادی) کمپلیکس میں جشن ولادت منایا گیا ۔

جشن ولادت میں قرآنی محفل بھی شامل تھی جسمیں عراق کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران ، بحرین، کویت،سعودی عرب ، برطانیہ ، تنزانیہ اور یمنی باشندے شریک تھے۔


اس محفل میں ادارہ اوقاف اور قومی مرکز کے سربراہ «شیخ رافع العامری» مہمان خاص کے طور پر شریک تھے۔


قابل ذکر ہے جشن ولادت اور قرآنی محفل کے ہمراہ «دیوانیه» شہر میں قرآنی تحقیق پر بھی نشست منعقد ہوگی جسمیں معروف دانشور حجت‌الاسلام والمسلمین «سید حسین الحکیم» خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

مذکورہ قرآنی محفل میں عراقی قاری اور شاعر «مصطفی العیساوی» نے اہل بیت کی شان میں منقبت خوانی کی ۔

3584849

نظرات بینندگان
captcha