IQNA

8:39 - March 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502721
بین الاقوامی گروپ: مسلم لیڈروں کی دعوت پر برمنگھم کے مسلمان دہشت گردوں کی مذمت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

لندن دہشت گردی؛ مسلمانوں نے مذمت کردی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «inews» کے مطابق برمنگھم کے ویکٹوریا میدان میں مسلمانوں کا مظاہرہ منعقد ہوا جسمیں عوام نے " مسلمان اور داعش کا تعلق نہیں" مسلم داعش کے مخالف" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔


مظاہرے میں شامل«وقار عزمی» کا کہنا تھا: کافی عرصے سے مختلف علاقوں کے دہشت گرد اور شدت پسند اپنی کارروائیاں اسلام کے نام پر انجام دیں رہے ہیں

انہوں نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جسیے برطانیہ میں شدت پسند گورے یہاں کے معاشرے کا نمایندہ نہیں اسی طرف داعش بھی مسلمان اور اسلام کا کوئی نمایندہ نہیں۔


مظاہرے کے اختتام پر لندن دہشت گردی میں جان بحق افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گیی

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر کو لندن میں پارلیمنٹ کے قریب دہشت گردانہ واقعے میں چار افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگیے تھے۔


3585707

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: