IQNA

8:49 - March 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502726
بین الاقوامی گروپ: لندن میں حالیہ دہشت گردانہ واقعے کے خلاف مسلمان خواتین نے «ویسٹ منسٹر» پل پر انسانی زنجیر بناکردہشت گردی کی مذمت کی

لندن؛ مسلمان خواتین نے دہشت گردی کی مذمت کردی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Posta.cam کے مطابق لندن میں دہشت گردی کا واقعہ میڈیا میں اب تک چھایا ہوا ہے اور ہرطرف سے اسکی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔


اسی حوالے سے مسلمان خواتین نے واقعے میں جان بحق افراد سے اظھاریکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کے لیے انسانی زنجیر بناکر شدت پسندی سے نفرت کا اظھار کیا۔


مظاہرے میں خواتین «اسلام شدت پسندی سے بیزار» اور « دہشت گردی کا نشانہ ہم سب» کے نعرے لگا کر متاثرین سے یکجہتی کا اظھار کررہی تھیں۔


قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کو لندن کے دہشت گردانہ واقعے میں کم از کم چار افراد جان بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

3585823

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: