IQNA

9:39 - March 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502728
بین الاقوامی گروپ: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحصیل خانپور میں امام بارگاہ میں نماز عید کے دوران خودکش حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 9 کو عمر قید کی سزا سنادی۔
شکارپور خودکش حملہ:3 تکفیری دہشت گردوں کو سزائے موت

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق13 ستمبر 2016 کو شکارپور کی تحصیل خانپور میں امام بارگاہ ابو طالب میں نماز عید کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے کہا کہ خودکش حملے میں 3 دہشت گرد ملوث تھے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایک دھماکے کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا جبکہ ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد کی شناخت عثمان پٹھان کے نام سے کی گئی۔

دوران تفتیش عثمان پٹھان نے انکشاف کیا کہ حملے میں اس کے ساتھ حفیظ بروہی، عبداللہ بروہی اور دیگر ملزمان شامل تھے، جس پر تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس چلایا گیا۔

شکارپور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج فدا حسین مغل نے عثمان کے اعتراف جرم اور دیگر شواہد کی بنا پر عثمان پٹھان، حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کو سزائے موت جبکہ 9 کو عمر قید کی سنا دی۔

تاہم عثمان پٹھان کے علاوہ تمام مجرمان تاحال مفرور ہیں، جبکہ حفیظ بروہی سیہون مزار خودکش حملے کی ایف آئی آر میں بھی نامزد ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: