
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے مطابق «اسلام آباد»، میں منعقدہ «نسیم کربلا» ثقافتی فیسٹیول کے ہمراہ قرآنی محفل منعقد کی گیی جسمیں عراقی قرآء بھی شامل تھے
عراقی وفد کے سربراہ «سید باقر البخاتی» کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کا مقصد دیگر شرکاء کے تجربوں سے استفادہ اور قرآنی ثقافت کی ترویج ہے.
پروگرام میں روضہ حضرت امام علی(ع) کے قاری «سید حسین الحکیم»، روضہ امام عسکرین کے قاری «صادق الزیدی»، المصطفی یونیورسٹی پاکستان کے «حسین صاحب»، الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد کے قاری «آکاش حیدر باقری» اور پاکستان قاری «نجم مصطفی» اس محفل میں شریک تھے۔
سید باقر البخاتی کے مطابق مذکور قرآء کی تلاوت کے بعد ان میں تحایف بھی تقسیم کیے گیے۔
قابل ذکر ہے کہ چوتھا «نسیم کربلا» ثقافتی فیسٹیول بدھ سے اسلام آباد کی یونیورسٹی کے تعاون سے شروع ہوچکا ہے۔


