
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «dar-alquran.org» کے مطابق قرآنی کورس میں انڈونیشیاء کی مختلف یونیورسٹیوں سے طلباء شریک ہیں
آستانہ حسینی اور حرم امام حسین کے قرآنی مرکز کے نمایندے «منتظر المنصوری» کا اس بارے میں کہنا تھا: قرآنی اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید طرز پر قرآنی دروس کا اہتمام کیا گیا ہے.
اس کورس میں حفظ کے علاوہ تواشیح اور جدید طرز پر قرآن فھمی کلاسز بھی شامل ہیں جنمیں اساتذہ کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے اس کورس کے شرکاء کے لیے رہائش اور خوراک کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
بارہواں تربیتی کورس دس دن تک جاری رہے گا
اب تک انڈونیشیاء کے مختلف شہروں سے دو سو ستّر قرآنی اساتذہ آستانہ مقدس حسینی کے ان کورسز سے فایدہ اٹھا چکے ہیں.