قرآن کی توہین پر کینڈین وزیراعظم کا رد عمل

IQNA

قرآن کی توہین پر کینڈین وزیراعظم کا رد عمل

7:55 - April 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3502748
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کی «انٹاریو» یونیورسٹی میں قرآنی اوراق کی توہین کے واقعے کی «جاسٹین ٹروڈو» نے مذمت کردی

قرآن کی توہین پر کینڈین وزیراعظم کا رد عمل


ایکنا نیوز- «الجزیره نیٹ» کے مطابق کینیڈا کے «پیل»نامی علاقے میں اسکولوں کے طلبا کو نماز جمعہ کی اجازت ملنے کے خلاف بعض شدت پسندافراد نے رد عمل میں قرآنی اوراق پھاٹ کرمقدس کتاب کی توہین کی

«انٹاریو» یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے میں اسّی افراد شریک تھے

کینیڈا کے وزیراعظم «جاسٹین ٹروڈو» نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے افکار سے مقابلہ کرنا چاہیے، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ دوسروں کو سمجھائے کہ ھمسایوں کا کسطرح سے احترام رکھا جاتا ہے اور یہ ہماری ثقافت کا جدا ناپذیر حصہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ قرآنی اوراق کی توہین کا واقعہ ۲۳ مارچ کو یونیورسٹی میں رونما ہوچکا تھا۔

اس سے پہلے مجلس عوام میں جمعے کے دن قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اسلامو فوبیا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اسکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پیل میں ۲۳۰ مدارس ہیں جنکو نماز جمعے کی اجازت دی گیی ہے اور ان اسکولوں میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ طلبا زیر تعلیم ہیں ۔

3586282

نظرات بینندگان
captcha