
ایکنا نیوز- روزنامه الوسط بحرین کے مطابق بحرین کے شیعہ عالم دین جمعیت الوفاق کے رہنما شیخ «علی سلمان» کی سزا پر انک وکیل کے اعتراض اور دلایل کو بجا قرار دیکر انکی نوسال کی سزا کو چار سال میں تبدیل کردیا۔
اس سے قبل سال ۲۰۱۵ کو شیخ «علی سلمان» پر عوام کو اکسانے اور قوانین کی پامالی کے الزامات لگاکرچار سال کےلیے قید کی سزا سنائی گیی تھی مگر بعد میں اس سزا کو نوسال میں بدل دیا گیا۔
اعلی عدالت نے نظر ثانی کرکے شیخ «علی سلمان» کو ملک کے خلاف سازش کے الزام سے بری کرکے عوام کو اکسانے اور قانون کی عدم پیروی کے حوالے سے مجموعی طور پر چار سال کی سزا سنائی گیی ۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے گذشتہ روزل بحرین کے شیعہ لیڈر شیخ عیسی قاسم کے نمایندے شیخ عبداللہ الدقاق کے شہریت سلب کرکے اور انکو دس سال کی سزا سنائی ہے ، ان پر بھی دہشت گردی کے بیجا الزامات لگائے گیے ہیں۔