سعودی عرب نے عمرہ سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

IQNA

سعودی عرب نے عمرہ سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا

12:09 - April 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502763
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا۔

ایکنا نیوز- ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 4 اپریل کوعمرے کے  سیزن میں ایک ماہ کے اضافے کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب عمرہ زائرین 15 شوال تک عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ عام طور پر عمرے کا سیزن 8 ماہ تک چلتا ہے، جو صفر سے لے کر رمضان المبارک تک جاری رہتا ہے، سعودی حکومت نے 2016 میں وژن 2030 کے تحت عمرے کے سیزن کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں مسلمان عمرے کی ادائگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں، پاکستان کا شمار عمرے کی ادائگی والے چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

سعودی حکومت نے جہاں عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کیا، وہیں سعودی حکام نے رواں سال 2017 کے لیے پاکستان کے حج کوٹا میں بھی اضافہ کیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha