کینیڈا؛ مسلمان طالب علم کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ مسجد کی دعوت

IQNA

کینیڈا؛ مسلمان طالب علم کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ مسجد کی دعوت

7:58 - April 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502768
بین الاقوامی گروپ: سنٹ جان شہر کے بارہ سالہ طالب علم نے «جاسٹن ٹروڈو» کو مسجد دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دعوت کو قبول کرکے مسلمانوں کے خوف کو کم کرسکتے ہیں ۔

کینیڈا؛ مسلمان طالب علم نے وزیراعظم کو مسجد آنے کی دعوت دے دی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «CBC News» کے مطابق مسلمان طالب علم عبدالله شهوان کا کہنا ہے: کینیڈا کی کبک مسجد میں حملے کے بعد مسلمان نمازی اس مسجد میں آنے سے خوفزدہ ہیں

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے: ہمارے سارے دوست بدامنی سے خوفزدہ ہیں اور ہم اطمینان سے مسجد نہیں جاسکتے جبکہ ماضی میں ایسا نہ تھا

شهوان نے لکھاہے : وزیراعظم اس مسجد میں آکر خوف کی فضا کو بہتر بناسکتے ہیں۔

مسلمان طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ بہرصورت وزیراعظم کا مشکور ہے ۔


نیوز ایجنسی CBC کے مطابق گذشتہ عید کو عید کے موقع پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اس طالب علم کو مبارکباد پیش کی تھی۔

شهوان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اس مبارکباد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا اور اب مسجد حملے کے بعد میں نے اس خط کو لکھنا ضروری سمجھا۔

مذکورہ خط رکن پارلیمنٹ «نیک والن» کے زریعے سے وزیراعظم کو پہنچایا گیا ہے۔

3587179

نظرات بینندگان
captcha