
ایکنا نیوز- نمازجمعے کے خطبے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ سید ھاشم موسوی نے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص پاراچنار میں شیعہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جہاں مختلف شہروں میں دہشت گرد شیعوں اور پاکستان عوام کا خون بہا رہے ہیں کچھ لوگوں فورسز ایسے ہیں جو داعش کو پاکستان میں بسانے کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں ورنہ سخت فوجی محاصرے میں پاراچنار میں حملہ نہ ہوتا۔
امام جمعہ نے نام نہاد سعودی اتحاد کو فرقہ وارانہ اور غیرفطری اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اتحاد فلسطین ، برما یا کشمیر کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے اگر کرسکتا ہے تو اچھا ہے اس اتحاد میں شام ہوجانا چاہیے مگر بظاہر لگتا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد سعودی وحشت و بربریت کے مظالم میں شریک ہونا ہے جو اس وقت یمن میں بیگناہوں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور اس اتحاد میں شمولیت کا مطلب یمنی بچوں اور خواتین کے خون ناحق میں شریک جرم بننا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان وزارت خارجہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس اتحاد کے خدوخال واضح نہیں اور ایران کے مفادات کو اس اتحاد سے خطرہ نہیں ہوگا ۔