لاہور میں پولیس مقابلے میں 10 تکفیری دہشت گرد ہلاک

IQNA

لاہور میں پولیس مقابلے میں 10 تکفیری دہشت گرد ہلاک

13:10 - April 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502774
بین الاقوامی گروپ: لاہور کے علاقہ مناواں میں رات گئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران مال روڈ دھماکے میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ مناواں میں رات گئے سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے کے دوران مال روڈ دھماکے میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مال روڈ دھماکے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ مناواں کے قریب دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوار الحق اس کا بھائی عبد اللہ، امام شاہ اور عرفان شاہ بھی شامل ہیں جبکہ 5 دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے 2 کلو بارودی مواد، 3 کلاشنکوفیں، 3 پستول اور 3 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha