
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ izia.at کے مطابق ویانا میں امام علی(ع) اسلامی مرکز نے مبارکبادی پیغام کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جشن مولود کعبہ بروز پیر شام ساڑھے چھ بجے کو شروع اور ساڑھے آٹھ تک اختتام پذیر ہوگا۔
منقبت خوانی، تقریر، نماز باجماعت اس جشن میں شامل ہیں جبکہ جشن میلاد میں تمام عاشقان اهل بیت(ع) سے شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امام علی(ع) اسلامی مرکز ویانا میں ایک سرگرم ادارہ ہے جو مختلف مناسبتوں سے ثقافتی اور مذہبی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔
اس مرکز میں ویانا کے مسلمانوں کے جوانوں کی تربیت کے لیے مختلف مذہبی ، تعلیمی اور دیگر ثقافتی کورسز اور تربیتی سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہیں تاکہ وہ اسلامی اقدار پر عمل کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔