ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی عرفان سموں کے مطابق دہشت گرد بلوچستان کے راستے سکھر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ شکار پور سکھر روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سکھر پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کراچی کا امیر تھا جو چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث رہا ہے۔