
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی آنوتالی (AA) کے مطابق ستّر سالہ فاطمه چتین ترکی کے شهر «تکیرداغ» کی رہنے والی ہے جو بوڑھاپے اور کہن سالی کے باوجود عزم مصمم سے قرآن مجید کی کلاس میں شرکت کرکے قاریہ قرآن بن چکی ہے۔

قرآنی تلاوت کی شوقین خاتون کا کہنا ہے : ایک دو دوستوں کی تجویز اور حوصلہ افزائی پر میں نے قرآن سیکھنے کا عزم کیا اور گرچہ شروع میں مشکلات پیش آئیں مگر میں نے آخر کار قرآن کی تلاوت سیکھ لی۔
فاطمه چتین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں قرآن مجید سیکھنا واقعا خدا کی نعمت ہے اور میرے رب کی توفیق اور رحمت تھی کہ میں نے اس کام کو انجام دیا ۔

انکا کہنا ہے کہ شروع میں سختی اور مشکلات کے باعث حتی میں نے کلاس چھوڑنے کا ارادہ کیا مگر میرے اندر سے آواز آتی تھی کہ اگر کوئی مضبوط ارادہ کرے تو ہر کام ممکن ہے اور پھر یہی ہوا ۔
فاطمه چتین کا کہنا ہے کہ میں اب ہر ہفتے کو والدہ کی قبر پر جاکر انکے لیے سورہ یاسین کی تلاوت کرتی ہوں ۔