ھندوستان کی قرآنی محفل میں عراقی قاریوں کی شرکت

IQNA

ھندوستان کی قرآنی محفل میں عراقی قاریوں کی شرکت

10:11 - April 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502806
بین الاقوامی گروپ: انس با قرآن کے عنوان سے قرآنی محفل ھندوستان کے شهر «کلکته» میں منعقد کی گیی

ھندوستان کی قرآنی محفل میں عراقی قاریوں کی شرکت


ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق «أمیرالمؤمنین(ع)» سالانه ثقافتی فیسٹیول کے حوالے سے آستانه مقدس حسینی، آستانه عباسی اور روضه عسکریین(علیهما السلام) کے تعاون سے قرآنی محفل منعقد کی گیی ۔

قرآنی محفل " انس با قرآن" کے عنوان سےکلکته شهر کے امام بارگاه «فضل النساء» میں منعقد هوئی۔

قرآنی محفل کا آغاز آستانه مقدس امام حسین(ع) کے قاری «مصطفی الغالبی» کی تلاوت سے هوا جسکے بعد روضه امام علی علیه السلام کے قاری «شیخ محمد جاسم»، قاری «قیصر الزهیری» اور روضه امامین عسکریین(علیهما السلام) کے قاریوں نے تلاوت کی ۔


امام علی(ع) سے محبت کے موضوع پر تواشیخ خوانی، انکے فضایل پر گفتگو اور آستانه مقدس حضرت عباس(ع) کے قاری «سید حیدر جلوخان» کی آواز میں دعا کمیل کی تلاوت کی گیی۔


کلکته میں «امیرالمؤمنین(ع)» ثقافتی فیسٹیول آستانه مقدس حضرت عباس(ع) کا آج آخری روز هے جبکه اس پروگرام کے انعقاد میں روضه امام حسین ، روضه امامین عسکریین(علیهما السلام) اور هندوستان میں اسلامی شیعی مراکز کے تعاون بھی شامل هے۔


کتب نمایش،قرآنی محافل ، مساجد اور امام بارگاهوں کا دوره ، یتیم خانوں کا دوره ، ثقافتی مقابلے فیسٹیول کے پروگراموں میں شامل هیں جنکا مقصد ھندوستان میں تعلیمات اور ثقافت اهل بیت(ع) کو عام کرانا بتایا جاتا هے۔

3589443

نظرات بینندگان
captcha