اٹلی میں باحجاب خواتین کے ساتھ ناروا سلوک

IQNA

اٹلی میں باحجاب خواتین کے ساتھ ناروا سلوک

16:39 - April 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502811
بین الاقوامی گروپ: اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار اور لندن جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ایکنا نیوز-المباشر نیوز کے مطابق اغنیا اززکیا نامی طالبہ کو اٹلی کے شہر روم میں  طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ 

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نےاسے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔

انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سےروک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہبائوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔
کہا جاتاہے کہ مشکلات کے بعد بلاآخرخاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔
نظرات بینندگان
captcha