کینیڈا کی «اٹاوا» مسجد پر حملے کا ملزم گرفتار

IQNA

کینیڈا کی «اٹاوا» مسجد پر حملے کا ملزم گرفتار

6:49 - April 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502813
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کی پولیس نے اٹاوا میں اسلامی مرکز کی مسجد پر ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے

کینیڈا کی  «اٹاوا» مسجد پر حملے کا ملزم گرفتار


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «ottawacitizen» کے مطابق ستائیس سالہ کینیڈین شہری «شاون لی گاریر» ۲۷ اٹاوا مسجد پر حملے میں ملوث تھا جسکو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس سے جھگڑا بھی کیا اور ان پر پولیس کی توہین کا جرم بھی لگایا گیا ہے

اٹاوا میں اسلام فاونڈیشن کے ڈایریکٹر«نعیم مالک» نے اس بارے میں فیس بک پیج پر لکھا ہے: افسوس ہے کہ آئے روز اسلامی مراکز پر حملوں کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔


وہ لکھتا ہے: « پولیس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو نفرت انگیز جرائم کے رو سے ڈیل کریں کیونکہ یہ سلوک کینیڈین معاشرے کی روح کے منافی ہے ».

اس سے پہلے پر اٹاوا مرکز پر حملے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے: نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پربھی ان جرائم کا غور سے جایزہ لیا جارہا ہے اور لوگ بھی اس کی شکایت پولیس کو کرسکتے ہیں ۔

3589731

نظرات بینندگان
captcha