آیت الله محمد سعید حکیم نےالراشدین دھماکوں کی مذمت کردی

IQNA

آیت الله محمد سعید حکیم نےالراشدین دھماکوں کی مذمت کردی

7:06 - April 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502821
بین الاقوامی گروپ: عراق کے مرجع تقلید آیت الله سیدمحمد سعید الحکیم نے کفریا اور فوعہ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری سوچ کے خاتمے کو ضروری قرار دیا

آیت الله محمد سعید حکیم نےالراشدین دھماکوں کی مذمت کردی


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق عراق کے مرجع تقلید آیت الله سیدمحمد سعید الحکیم نے ایک بیان میں خواتین بچوں اور دیگر مظلوم مسافروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے محاصرے میں قید مظلوم عوام کو نشانہ بنانا بربریت کی انتہا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کی مدد اور علاج کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس ظلم کے خلاف آّواز بلند کریں۔


انہوں نے حملے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے اور تکفیری سوچ کے مکمل خاتمے کو عراقی امن و امان کے لیے ضروری قرار دیا ۔

قابل ذکر ہے کہ فوعہ اور کفریا میں مسافر بسوں پر حملوں میں سو کے قریب افراد شہید اور دو سو دیگر زخمی ہوگیے تھے ۔ تکفیری عناصر نے معاہدے کے تحت امان نامہ دیکر بھی ان پر خودکش دھماکہ کیا تھا ۔

3590138

نظرات بینندگان
captcha