امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

IQNA

امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

15:23 - April 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502831
بین الاقوامی گروپ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی

ایکنا نیوز- شفقنا- برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا جو کہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہان سونگ نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی جب کہ اگر امریکا حملے کا منصوبہ بنارہا ہے تو شمالی کوریا اپنے دفاع میں پیشگی ایٹمی حملہ کردے گا۔

واضح رہے کہ عالمی اقتصادی اور میزائل تجربات پر پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں جب کہ امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار کا استعمال کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دوسری جانب شمالی کوریا متعدد بار امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha