اردن؛ قرآن مجید کے سعودی نسخے ضبط

IQNA

اردن؛ قرآن مجید کے سعودی نسخے ضبط

7:00 - April 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502834
بین الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف کے حکم میں اردن میں موجود تمام سعودی چاپ قرآنی نسخے نادرست علامت پر ضبط ہوچکے ہیں

اردن؛ قرآن مجید کے سعودی نسخے ضبط


ایکنا نیوز- ارم نیوز کے مطابق اردن میں سعودی عرب کے ھاشمیہ فاونڈیشن کے تقسیم شدہ تمام قرآنی نسخوں کو ضبط کرلیا گیاہے۔


وزارت اوقاف اردن کے بیان میں کہا گیا ہے: ان نسخوں میں نحو کے حوالے سے غلطی(حرکت میں غط اعراب) لفظ جلاله «الله» آیت ۱۱ سوره لقمان «هَذَا خَلْقُ اللَّهِ..: یہ خدا کا خلق کردہ ہے..» صفحه ۲۰۷ میں موجود ہے جو حرکت «ه» لفظ جلاله پر فتحه (َ) دیا گیا ہے جسکو کسره(ِ) ہونا چاہیے تھا.


وزارت اوقاف میں مصحف امور کے سربراہ عبدالکریم یونس کا کہنا تھا: نحو کی یہ واضح غلطی موجود ہے اور ان نسخوں کو وزارت اوقاف کی ہم آہنگی کے بغیر یہاں پر پھیلایا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ قانون کے مطابق یہاں لانے والے نسخوں کو وزارت اوقاف سے چیک کروانا لازمی ہے جنکی تصدیق کے بعد ہی ان نسخوں کو ملک میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

3590794

نظرات بینندگان
captcha