
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «artdaily» کے مطابق گذشتہ روز افتتاح ہونے والی نمایش میں اسلامی فن پاروں اور قدیم ثقافتی میراث کی بڑی تعداد موجود ہے جنمیں سے اکثر پہلی بار نمایش کے لیے پیش کیے گیے ہیں
ان ثقافتی میراث میں کریسٹل،پتھر، کپڑے ، کاغذ اور کھال پر بنے فن پارے اور اسلامک آرٹ کے نمونے شامل ہیں۔
اس نمایش میں میناچر اور خطاطی کے مختلف نمونے،سولویں صدی کے «خمسه نظامی گنجوی» اور «شاهنامه فردوسی» کے چند قدیم صفحوں کے علاوہ دنیا کے نادر مٹی کے ظروف بھی رکھے گیے ہیں۔
اسلامی ثقافتی آثار کے اس کولیکشن کو Keir کے عنوان سے جانا جاتا ہے جسکو برطانیہ کے ماہر آثار قدیم ایڈمونڈ ڈا آنجر نے پانچ عشروں میں جمع کیا ہے۔
ان آثار کو سال ۲۰۱۴ کو ڈالاس میوزیم کو پیش کیا گیا اور تب سے اس میوزیم کو امریکہ میں اسلامی آثار کے حوالے سے تیسرا بڑا میوزیم شمار کیا جاتا ہے
اسلامی فن پاروں اور آثار قدیمہ Keir کی پہلی نمایش گذشتہ سال «روح و جسم» کے عنوان سے منعقد کی گیی تھی ۔