ایکنا نیوز-(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہندی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی اور ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی روابط کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اوریہ روابط باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے۔
دونوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔