
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق هافینگٹن پوسٹ لکھتا ہے: بحرین کی آبادی کا ستّر فیصد شیعوں پر مشتمل ہے مگر حکمران جماعت کی وجہ سے یہ لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں
میگزین میں ولاء شاهین پیر ستّرہ اپریل کے شمارے میں لکھتا ہے: اعتراف کرنا ہوگا کہ شیعہ لوگ نسل کشی کے قریب ہیں کیونکہ بحرین سمیت بعض دیگر ممالک میں یہ لوگ نابودی کے خطرے سے دوچار ہیں.
وہ شام کے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے: فوعہ اور کفریا میں بدترین واقعہ رونما ہوا مگر عالمی برادری خاموش رہی جس طرح سے وہ یمن میں قتل عام پر مظالم پر خاموش ہے.
شاهین ان پالیسیوں کی مذمت کرتے ہویے شام،پاکستان،یمن ،عراق ، نایجیریا ، بحرین اور سعودی عرب میں شیعہ مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھتا ہے: میڈیا ان واقعات میں محتاط رویہ رکھتا ہے مگر وقت آن پہنچا ہے کہ شیعہ جو آگ میں جل رہا ہے انکے حقوق کا دفاع کیا جائے۔