ترکی میں «هفته میلاد مقدس» کا انعقاد

IQNA

ترکی میں «هفته میلاد مقدس» کا انعقاد

10:33 - April 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502861
بین الاقوامی گروپ: نبی مکرم اسلام(ص) کی ولادت کی عنوان سے ترکی میں هفته «میلاد مقدس» منایا جارہا ہے

ترکی میں «هفته میلاد مقدس» کا انعقاد


ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق ترکی کیلنڈر کے مطابق رسول اکرم(ص) کی پیدایش کا دن بیس اپریل ہے اور اسی لیے اس وقت ترکی میں «هفته میلاد مقدس» منایا جارہا ہے

قابل ذکر ہے کہ اکثر اسلامی ممالک میں ۱۲ یا ۱۷ ربیع‌الاول کو ولادت رسول اکرم (ص) مانا جاتا ہے۔

هفته میلاد مقدس سال ۱۹۸۹ سے ترکی میں رسول اکرم(ص) کی خوشی میں منایا جارہا ہے اور اس سال ریفریڈم کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ ہفتہ میلاد منعقد کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ہفتہ میلاد مقدس کے دوران مختلف مساجد میں جشن منایا جاتا ہے اور علما سیرت رسول اکرم پر تقاریر کرتے ہیں۔


مذہبی امور میں ترک ادارے کے سربراہ محمد گورمز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ رسول اکرم کی ولادت کی خوشی میں جشن منایا جاتا ہے اور آپ وہ عظیم رہنما تھے جنکے دشمن بھی انکی عدالت اور امانت داری کے معترف تھے۔

گورمز کا کہنا تھا :هفته میلاد مقدس کا مقصد رسول اکرم کی تعلیمات اور سیرت کو متعارف کرانا ہے تاکہ معاشر ے کے افراد انکی سیرت پر عمل کرسکیں۔

3591914

نظرات بینندگان
captcha