نیویارک؛ «میڈیا اور مسلمان» نشست کا انعقاد

IQNA

نیویارک؛ «میڈیا اور مسلمان» نشست کا انعقاد

6:38 - April 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502874
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز «گٹزویل» میں «میڈیا اور مسلمان» کے حوالے سے خصوصی نشست منعقد کی گیی

نیویارک؛ «میڈیا اور مسلمان» نشست انعقاد


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «buffalonews» کے مطابق «میڈیا اور مسلمان» نشست میں ساٹھ صحافی سمیت مختلف علمی اور مذہبی اداروں سے دانشور اس نشست میں شریک تھے جنہوں نے امریکی میڈیا میں مسلمانوں کے کردار کا جایزہ لیا۔

نیویارک کی «بناونچر» یونیورسٹی میں ماس میڈیا شعبے کے سربراہ «لی کاپلا» نے مسلم فوبیا کے حوالے سے میڈیا کے کردار اور کوریج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : بعنوان ایک صحافی اور استاد کے میرا خیال ہے کہ مسلمانوں کی شناخت اور واقعات کے حوالے سے کوریج کا معیار بہتر کیا جاسکتا ہے۔


کاپلا نے کہا کہ میڈیا کا کام ہے کہ کہ تمام مسائل کو بلاتعصب پیش کرے نہ کہ اقلیتوں کا چہرہ خراب کیا جائے۔

چالیس سالہ صحافی «ریچ کلمن» نے ناین الیون واقع کے بعد کے مسایل کا ذکر کرتے ہوئے کہا : اس اہم دہشت گردانہ واقعے کے بعد مجھے پنسیلوانیا کے شہر «لاکاوانا» جانے کا موقع ملا جہاں میں نے ایک نشست میں اہم مسلمان رہنماوں سے ملاقات کی اور مجھے اندازہ ہوا کہ مسلمانوں اور عام امریکن میں کوئی فرق نہیں۔

3592987

نظرات بینندگان
captcha