کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین کے قریب دھماکا ، بچوں سمیت 10افراد شہید، 13زخمی

IQNA

کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین کے قریب دھماکا ، بچوں سمیت 10افراد شہید، 13زخمی

14:53 - April 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502876
بین الاقوامی گروپ: کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں وہابی دہشت گردوں کے سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 6بچوں سمیت10افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین کے قریب دھماکا ، بچوں سمیت 10افراد شہید، 13زخمی
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان  کے مطابق کرم ایجنسی میں دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم سے مسافر وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 10مسافر شہید اور 13زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مسافر وین گودر سے سدہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیاہے تاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ وہابی دہشت گرد شیعہ نشین علاقوں کے مکینوں کا عرصہ داراز سے نشانہ بناتے آرہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha