
ایکنا نیوز- جونیر کیٹگری کے مقابلوں میں مقام سوم حاصل کرنے والے لبنانی طالبعلم قاری «حسین ایمن غانم» نے(ایکنا) نیوز سے گفتگو میں کہا : «جمعية القرآن الكريم للتوجيه والإرشاد»(جمعیت هدایت و تبلیغ قرآن کریم) لبنان کا اس جیت میں بڑا کردار رہا ہے
انکا کہنا تھا: مرکز میں میرے استاد«سیدحسین السید» کی کوششوں کا بھی اس حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : مقامی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرچکا ہوں مگر بین الاقوامی سطح پر پہلی بار مقابلوں میں شریک ہوا ہوں۔
لبنان کے مقابلوں میں مقام اول حاصل کرنے والے قاری نے ایران کے عالمی مقابلہ حسن قرآت میں سوم پوزیشن حاصل کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہویے کہا : میں حسن قرآت میں مصری قاری «شیخ محمود شحات انور» کی تقلید کرتا ہوں۔
حسین غانم نے ایرانی مقابلوں میں اعلی معیار کو سراہا اور کہا : منتظمین کا رویہ ، انتظامات اور پروگرام کے دوران ہمارے تفریح کے انتظامات بہت اچھے تھے اور ہم اسکے لیے ایران کے مشکور ہیں.
قابل ذکر ہے کہ «جمعية القرآن الكريم للتوجيه والإرشاد» پیروان اہل بیت کا سرگرم قرآنی ادارہ ہے جو لبنان میں طلبا کی قرآنی تربیت پر کام کررہا ہے.