عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست قرار

IQNA

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست قرار

16:36 - May 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502910
بین الاقوامی گروپ: یوں تو دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج و عمرہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں مگر کرہ ارض پر چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل متعمرین کی نصف تعداد عمرہ کے مناسک ادا کرنے حجاز مقدس پہنچتی ہے جن میں پاکستان سر فہرست ہے۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے 4 مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد بتائے گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 15.23 فی صد معتمرین انڈونیشیا، 9.35 فی صد بھارت اور 7.92 فی صد مصر سے آتے ہیں۔


سعودی وزارت حج کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز پہنچے۔ ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین خشکی کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔

سیکرٹری حج وعمرہ محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی حدود میں داخل ہونے والے عازمین عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو زائرین بیت اللہ و روضہ رسو ل ﷺپر حاضری دینے والے مہمانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے ساتھ ان کہ ہرممکن رہ نمائی کرتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha